شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے ٹی ایم آن لائن) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اس کی حتمی منظوری بھی دے دی ۔ شہریار آفریدی کو وزیرمملکت داخلہ بنانے کا نوٹیفیکشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو وزارت داخلہ کے تمام امور دیکھنے کی ہدایت کردی ۔گزشتہ روز وزارت داخلہ حکام نے وزیراعظم کو داخلہ امور پر بریفنگ دی تھی جب کہ بریفنگ میں شہریار آفریدی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
شہریار آفریدی گزشتہ دور حکومت میں تحریک انصاف کی جانب سے رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔