وزیراعلی پنجاب کے پاکپتن دربارپہنچنے پرزائرین کی نعرے بازی

لاہور(اے ٹی ایم آن لائن) تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارجب پاکپتن میں بابا فرید کے مزار پر حاضری کے لئے پہنچے تو وہاں پر موجود زائرین نے انہیں گھیرے میں لے لیا اوروزیراعلیٰ مرہ باد کے نعرے لگائے۔ زائرین نے الزام عائد کیا کہ مزار کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں گھنٹوں سے مزارمیں جانےکی اجازت نہیں دی جارہی۔