اس سال یومِ دفاع و شہداء منفرد انداز میں منایا جائے گا، ترجمان پاک فوج

لاہور(اے ٹی ایم آن لائن) تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جزل آصف غفورنے اپنے پیغام میں اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ یومِ دفاع و شہداء منفرد انداز میں منایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس باریومِ دفاع و شہداء ہمیں پیار ہے پاکستان سے ، کے نام سے منایا جارہا ہے۔ جس کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی۔ میجر جزل آصف غفورکا کہنا تھا کہ قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے۔ہر شہید کی تصویر پرشہادت کی تفصیل اور جائے شہادت درج ہوگی جبکہ وطن کی حفاظت اور بقاء کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔ یوم دفاع کے روزشاپنگ مال شہداء کی تصاویر سے سجائے جائیں گے۔یومِ دفاع کے سلسلے میں افواجِ پاکستان کے زیراہتمام ہتھیاروں کی نمائش منعقد ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی شہدا کی یاد اور وطن سے محبت کے سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔