سپاہی نمبر 3351399 دنیا سے رخصت ہوگیا

لاہور ( اے ٹی ایم آن لائن) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپاہی مقبول حسین کا انتقال سی ایم ایچ اٹک میں ہوا۔

سپاہی مقبول حسین کو 1965 کی جنگ میں بھارت نے جنگی قیدی بنالیا تھا۔ سپاہی مقبول حسین 40 سال بھارتی جیلوں میں قید رہے۔ سپاہی مقبول حسین کو 2005 میں بھارتی قید سے رہائی ملی تھی اور وہ پاکستان آئے تھے۔ سپاہی مقبول حسین کی بھارت قید کے دوران پاکستان کے راز نہ اگھکنے پرزبان کاٹ دی گٔی تھی ۔ سپاہی مقبول حسین کو آج مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپاہی مقبول حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سپاہی مقبول حسین کو ستارہ جرات سے نوازا جاچکا ہے