گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکا اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

لاہور ( اے ٹی ایم آن لائن ) گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکا ملک گیر احتجاج کا اعلان ، مارچ لاہور سے اسلام آباد براستہ جی ٹی روڈ 2بجے داتا دربار سے روانہ ہوگا ۔ احتجاجی مارچ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی زیر قیادت ہوگا ۔ خادم حسین رضوی کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے سفیر کو ملک سے نکالنے اور سفارتخانہ بند کرنے تک دھرنا جاری رہے گا ۔ اسکے علاوہ ایپکا نے ڈیوس روڈ محکمہ زراعت سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے ۔