وزیر تعلیم پنجاب نے تعلیمی مسائل کے حل کے لئے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو طلب کر لیا

لاہور (اے ٹی ایم آن لائن)  محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے تمام سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق  آج لاہور ڈویژن کے سی ای اوز وزیر تعلیم سے ملاقات کریں گے۔ فیصل آباد اور سرگودھا کے سی ای اوز 30 اگست کو وزیر تعلیم سے ملاقات کریں گے۔ گوجرانوالہ کے سی ای اوز 31 اگست کو وزیر تعلیم سے ملاقات کریں گے۔ ملتان اور بہاولپور کے سی ای اوز 3 ستمبر کو ملاقات کریں گے۔ ڈی  جی خان ۔راولپنڈی اور ساہیوال کے سی ای اوز 4 ستمبر کو وزیر تعلیم سے ملاقات کریں گے۔ تمام سی ای اوز نیو منسٹر بلاک لاہور میں وزیر تعلیم سے ملاقات کریں گے۔ مراسلے میں تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گٔی کہ تمام سی ای اوز ملاقات میں اپنے اضلاع کا مکمل تعلیمی ریکارڈ ساتھ لائیں۔