میاں چنوں میں بچی کومل کی ہلاکت کا معاملہ، انکویٔری رپورٹ مکمل

خانیوال (اے ٹی ایم آن لائن)  ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں میں بچی کومل کی ہلاکت بارے کمیٹی نے انکوائری رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کر دی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق بچی کو ہسپتال میں تمام طبی سہولتیں بلا تعطل  فراہم کی گئیں ۔انکوائری رپورٹ میں میڈیکل سٹاف کی کوئی سستی نہیں پائی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوھدری کا کہنا تھا کہ بچی تھیلسیمیا کی مریض تھی اور ہسپتال علاج کیلئے لائی گئی تھی.

بچی نشتر ہسپتال میں میں بھی زیر علاج رہ چکی تھی اور انتہائی نازک حالت میں ٹی ایچ کیو لائی گئی تھی ۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے ٹی ایچ کیو ہسپتال دورے پر سیکیورٹی پروٹوکول کی وجہ سے تھیلیسیمیا کی مریض بچی کومل بروقت طبی سہولیات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے دم توڑ گٔی تھی ۔ انتقال کرنے والی بچی کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر تمام ڈاکٹرز چلے گئے تھے اور بچی کو کسی ڈاکٹر  نے نہیں دیکھا