لاہور میں انسداد پولیو مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے

لاہور (اے ٹی ایم آن لائن) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق  کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی 79 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے. پولیو مہم میں 2275 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ پولیو مہم میں 7 لاکھ 80 ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جا رہا ہے  ۔ پولیو ٹیموں کے لئے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر  کیپٹن(ر) انوار الحق نے متعلقہ ڈی ڈی اوز ہیلتھ کو اپنی حدود میں پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہؤے کہا کہ فیلڈ میں موجود رہیں اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں۔