مولانا فضل الرحمان آج کراچی میں پیر پگاڑا اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کریں گے

کراچی(اے ٹی ایم آن لائن) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی ترجمان شاہ اویس نورانی کے مطابق صدر ایم ایم اے اور اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان آج کراچی پہنچ کر ایم کیو ایم اور جے ڈی اے قیادت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صدر پیر صاحب پگاڑا سے شام 5 بجے کنگری ہاؤس میں ملاقات کریں گے اور ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی ملاقات خالد مقبول صدیقی اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ہوگی۔

4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے مولانا فضل الرحمان نے اپنے وکیل کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔