لاہور ہائیکورٹ میں ضمنی انتخابات کے دوران ترقیاتی کاموں کو رکوانےکےلیے درخواست دائر

لاہور (اے ٹی ایم آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے اسد زمان چیمہ نے ضمنی انتخابات میں ترقیاتی کاموں کو رکوانےکےلیے درخواست دائر کردی ، درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، ریٹرنگ افسر، امیت دیگر کو فریق بنایا گیا یے ۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ :ٹوبہ ٹیک سنگھ پی پی 118 میں ضمنی الیکشن کے اعلان کے باجود مخالفین ترقیاتی کام کروا رہے ہیں اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے خالد جاوید کی اہلیہ ضلع کونسل کی چیرپرسن ہیں ۔

چک نمبر 374،288،289،303 اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی لائینں بچھائی جا رہی ہیں ۔ الیکشن کمشن آف پاکستان، ریٹرنگ افسر اور ایم ڈی سوئی گیس کو درخواستیں دی لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا ۔ ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد ترقیاتی کا الیکشن ایکٹ رولز کیخلاف ورزی ہے ۔

عدالت حلقے میں ترقیاتی کاموں کو روکنے کا حکم دے۔