شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی بالی ووڈ میں اینٹری کی تیاریاں مکمل، کس کی فلم کرنے جا رہے ہیں اور ہیروئن کون ہے ؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی

ممبئی (اے ٹی ایم آن لائن) بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر اپنے دوستوں کے بچوں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کیلئے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ اب تک عالیہ بھٹ، کرن جوہر ،ایشان کھتر، جھانوی کپور، اننیا پانڈے سمیت متعدد ’سٹار کڈز‘ کو متعارف کرانے کے بعد اب اپنے قریبی دوست شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کو متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آریان خان امریکہ میں زیر تعلیم ہیں اور تعلیم مکمل ہوتے ہی انہیں بالی ووڈ میں متعارف کرایا جائے گا جبکہ ان کے مدمقابل سری دیوی کی چھوٹی صاحبزادی خوشی کپور کو ہیروئن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح صرف آریان ہی نہیں بلکہ خوشی کپور بھی کرن جوہر کے ہاتھوں انڈسٹری میں متعارف ہوں گی۔
خیال رہے کہ کچھ ماہ پہلے کرن جوہر نے سری دیوی کی بڑی صاحبزادی جھانوی کپور کو دھڑک فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں متعارف کرایا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آریان خان اور خوشی کپور کو متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن فلم کی شوٹنگ کب شروع ہو گی، یہ ابھی راز ہی ہے۔