ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کا فروغ چاہتے ہیں۔ عمران خان

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

عمران خان نے چیئرمین نیب سے ملاقات میں قومی احتساب بیورو کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہاہےکہ بدعنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور شفافیت کا فروغ چاہتے ہیں، بدعنوان وکرپٹ عناصر کا بلا تفریق احتساب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نیب کو مزید مضبوط بنانے اور ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔