نیا پاکستان تب بنے گا جب بلوچستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا ۔ عارف علوی

کوئٹہ ( اے ٹی ایم آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کا بلوچستان کا دورہ ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ مسائل اور لاپتا افراد بلوچستان کے بنیادی مسائل ہیں ۔ نیا پاکستان تب بنے گا جب بلوچستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا ۔ جام کمال کی چیف منسٹری میں بلوچستان آگے بڑھے گا ۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچستان اپنے اتحادیوں سے صدارتی انتخابات کے حوالے سے ملاقات کرنے آئے ہیں ، ہمارا اتحادی جماعتوں کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے اچھے اتحادی ہیں فل کو آپریشن سے چلیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ دوسروں کی منتیں نہیں کرتے بلکہ اصولوں پر بات کرتے ہیں ۔ ہماری 22 سالہ محنت پاکستانی عوام کو نظر آئے گی ۔ 22 سال کی اشورنس عمران خان کی زبان ہے ۔ عمران خان جو کام شروع کرتے ہیں وہ ختم کرکے ہی دم لیتے ہیں انشاء اللہ عمران خان ملک کے حالات بدلیں گے