رواں ماہ وفاقی کابینہ میں مزید 10 وزراء شامل کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےتحت آئندہ ماہ مزید 8 سے 10 وزراء کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو وزارتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ بہت ساری وزارتیں خالی ہونے کی وجہ سے حکومتی مشینری اپنا کام درست طریقے سے انجام نہیں دے پارہی اور فیصلہ سازی کے اقدمات میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جس طرح اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے لیکن اس کے 6 وزرا کے عہدے خالی ہیں جن میں مواصلات، پاور ڈویژن، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، نجکاری، شماریات اور آبی وسائل شامل ہیں، ان وزارتوں کے فیصلے سیکریٹری کی حد تک تو ہوسکتے ہیں لیکن اہم فیصلے نہیں ہو پارہے۔

وزیراعظم نے خالی وزارتوں کو پر کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے جس کے بعد آئندہ ماہ 8 سے 10 وزرا کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم نے وزارت داخلہ کے امور دیکھنے کےلیے شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔