وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا قدم ،یوٹیلٹی سٹورزبند کرنے کا فیصلہ،14 ہزارملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

اسلام آباد (اے ٹی ایم آن لائن) وفاقی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کوخریداری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کےمطابق اس منصوبے کے تحت یوٹیلٹی سٹورزکو مرحلہ واربند کیا جائے گا۔ اس اقدام سے یوٹیلٹی سٹورزپرکام کرنے والے چودہ ہزارملازمین کا روزگار متاثر ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرحکومت نے یوٹیلٹی سٹورزبند کردیئے توعوام کو سستی اشیاء کی دستیابی بند ہوجائے گی۔