نوازشریف جلد ہمارے درمیان ہونگے، سردارایازصادق

لاہور(اے ٹی ایم آن لائن) سابق سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے لاہورمیں صحافیوں سے گفتگو میں دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف جلد ان کے درمیان ہونگے۔ انہوں نے حکمرانوں پرطنزکے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ اب آپ کو ٹیکسی پرسفرکرنے کی ضرورت نہیں آپ اب ہیلی کاپٹر پرسفرکیا کریں۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نگران حکومت کا بس چلتاتو ن لیگ کے سارے کارکن جیل میں ہوتے۔ ممبر قومی اسمبلی نے الیکشن کمشن پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پچیس جولائی کوشام چھے الیکشن ختم ہوااوربارہ بجے پہلا رزلٹ آیا۔ مذکورہ ادارہ الیکشن نتائج دینے میں مکمل طورپرناکام ہوگیا۔