پی ٹی آئی قیادت سے اختلافات میں شدت،عامرلیاقت نے واٹس ایپ گروپ کو بھی خیرآباد کہہ دیا

کراچی (اے ٹی ایم آن لائن) کراچی سے تحریک انصاف کی سیٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے والے معروف اینکرعامرلیاقت کے پارٹی قیادت سے اختلافات اس حد کو چھونے لگے ہیں کہ انہوں نے اپنا واٹس ایپ گروپ بھی چھوڑدیا۔ معروف اینکر عامرلیاقت نظرانداز کئے جانے پر عمران خان سے خاصے ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ وہ میڈیا پراس بات کا برملا دعوی کررہے کہ انہوں نے الیکشن پی ٹی آئی کی قیادت کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بل بوتے پرجیتا۔ انہوں نے گورنرسندھ عمران اسماعیل پرالزام عائد کیا کہ انہوں نے عمران خان سے مصافحہ کرنے سے انہیں روکا تھا۔