جاوید میانداد کپتان کے دفاع میں عامر لیاقت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے

کراچی (اے ٹی ایم آن لائن) کراچی سے تحریک انصاف کی سیٹ پر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے والے معروف اینکرعامرلیاقت نے وزیراعظم عمران خان کوحدف تنقید کیا بنایا تو کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹراور لیجنڈ بیٹسمین جاوید میاندادبھی میدان میں کود پڑے اورکہا کہ وفاقی حکومت کو اتنی جلد تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے بلکہ انہیں کچھ مہلت دیتے ہوئے فری ہینڈ دیا جائے۔ عامر لیاقت کے حوالے سے میانداد نے ایک ویڈیو میں دعوی کیا کہ وہ ان کے حلقے سے الیکشن میں کھڑے ہونگے اور جیت کردکھائیں گے۔