مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو بڑی جماعت قراردیدیا

اسلام آباد (اے ٹی ایم آن لائن) جے یو آئی ف کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمان نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ صدارتی امیدوارکیلئے اپوزیشن کنفیوژن کا شکارہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کومشاورت کا بھرپورموقع دیا گیا۔ ایوان میں جانے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اکثریت کی رائے تھی تاہم انہوں نے پی ٹی آئی کوبڑی جماعت تو قراردیا لیکن ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ یہ جماعت اکثریتی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فنکشنل لیگ سے صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست کی ہے۔ سب مل کر جمہوریت کومضبوط بنائیں گے۔