عامرلیاقت کا بڑا یوٹرن، تمام اختلافات ختم، ایک بارپھرپی ٹی آئی کے گن گانے لگے

کراچی ( اے ٹی ایم آن لائن) کراچی سےپی ٹی آئی کےنومنتخب ایم این اے اورمعروف اینکرعامرلیاقت حسین نے اپنا پینترا بدلتے ہوئے ایک بار پھراپنا موقف تبدیل کرلیا کہتے ہیں کہ وہ وزارت کیلئے شورنہیں مچارہے تھے بلکہ انہوں نے سارا واویلا شنوائی نہ ہونے پرکیا۔ انہوں نے یوٹرن بیان میں تسلیم کیا کہ حالیہ الیکشن میں انہیں صرف بیس فیصد جبکہ باقی اسی فیصد ووٹ عمران خان کی وجہ سے ملے۔ پارٹی سے اختلافات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ تو فقط یہ کہنا چاہتے تھے کہ عمران خان مارٹن کوارٹر کا چکر لگائیں اور دیکھیں کہ لوگ کس حال میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی پر بات نہیں کرنا چاہتے۔انہیں اپنی سیٹ کی پروانہیں۔ انہوں نے جہاں سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میانداد کو اپنا ہیروقراردیا وہیں یہ بھی کہا کہ وہ کہیں نہیں جارہے۔