پی ٹی آئی ناراض ایم این اےعامرلیاقت کے رویے میں بھی تبدیلی لے آئی، تلخ رویہ اچانک شیریں ہوگیا

کراچی( اے ٹی ایم آن لائن) ملک میں تبدیلی کے خواہاں پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے اپنے ناراض رکن عامرلیاقت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں منا ہی لیا۔ جس کے بعد عامرلیاقت حسین کا تلخ رویہ شیریں ہوگیا، پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عامرلیاقت حسین پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جماعت میں سب عمران خان کے سپاہی ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ باور کرایا کہ عامر لیاقت کو ووٹ عمران خان کی وجہ سے پڑے لیکن وہ یہ بھی نہیں کہتے کہ عامرلیاقت کا کوئی ووٹ بینک نہیں۔ انہیں ان کے چاہنے والوں نے بھی ووٹ دیئے۔