آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، قبائلی عمائدین سے بھی خطاب

راولپنڈی (اے ٹی ایم آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باوجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ آپریشن کے بعد ترقی کا عمل شروع ہوتا ہے انہوں نے سکیورٹی فورسزسے تعاون کرنے پر قبائلی عمائدین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ صرف فوجی آپریشن سے لڑائی ختم نہیں ہوتی بلکہ بحالی اور ترقیاتی کوششوں پر مبنی آپریشنز جاری رہتے ہیں۔