وفاقی حکومت کا اخبارات اورالیکٹرانک میڈیا کے الگ الگ نگران اداروں کو ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد( اے ٹی ایم آن لائن) پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اخبارات اورالیکٹرانک میڈیا کے الگ الگ نگران اداروں کو ختم کرکے نئی ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ   اس وقت ملک میں پریس کونسل ایک اسٹیبلشمنٹ بنی ہوئی ہے جوپرنٹ میڈیا جبکہ  پیمراالیکڑانک میڈیا کو دیکھتی ہے۔  لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیمرا اور پریس کونسل کو ختم کرکےنئی باڈی بنائی جائے جس کا نام پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی رکھا جائے گاجونہ صرف الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کو دیکھے گی بلکہ سائبر میڈیا کو بھی مانیٹرکرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سائبر میڈیا یا سوشل میڈیا ایک بہت بڑی طاقت بن کر سامنے آ رہا ہےجس کیلئے ایک ہی ریگولیٹری اتھارٹی ہونی چاہیے ۔اس اقدام سے ریاست کے وسائل بھی بچیں گے۔انہوںنے کہا کہ نئے ادارے میں اعلیٰ پروفیشنلز ہوں گے جس میں میڈیا کی نمائندگی بھی شامل ہو گی۔