گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا لاہور سے اسلام آباد مارچ گجرات پہنچ گیا

لاہور ( اے ٹی ایم آن لائن ) ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا قافلہ اس وقت گجرات پہنچ چکا ہے جہاں تحریک لبیک کے کارکنوں نے حلوہ پوری اور چنے سے ناشتہ کیا ۔ زرئع کا کہنا ہے کہ قافلہ 9 بجے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا ۔ یاد رہے خادم حسین رضوی کی طرف سے ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور سفارتخانہ بند کرنے تک اسلام آباد میں دھرنا دینے کی کال دی گئی ہے ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے علامہ خادم حسین رضوی سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت ہر چیز پر مقدم ہے، احتجاج سب کا حق ہے، تحریک لبیک کی ریلی کو مکمل سیکیورٹی فراہم جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کی قیادت نے پُر امن رہنے کی یقین دہانی کروائی ہے، تحریک لبیک قابل عمل تجاویز دے اُن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔