پاکپتن میں پولیس کے ناروا رویے کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

پاکپتن ( اے ٹی ایم آن لائن) میاں خاور مانیکا کی فیملی کے ساتھ پولیس کی جانب سے ناروا رویہ پر پی ٹی آئی ممبر پنجاب اسمبلی ساجدہ یوسف کی قیادت میں کارکنان پارٹی کے ساتھ نگینہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے احتجاً چوک کو ٹریفک کےلئے بند کرکے  کارکنان نے نعرے بازی کی۔ساجدہ یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مانیکا فیملی کے ساتھ ہونے والے رویہ کی سخت مخالفت کرتے ہیں حکومت نے ڈی پی او رضوان گوندل کو تبدیل کر کے اچھا رویہ اختیار کیا ہے آنے والے نئے ڈی پی او نے خواتین کو عزت فراہم نا کی تو ہم ان کے خلاف بھی احتجاج کریں گے اس موقعہ پر کارکنان نے احتجاجی بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔