ایران اور جاپان کے وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے جب کہ ان کی عسکری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جاپان کے وزیر مملکت خارجہ امور بھی 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے، جاپانی وزیر مملکت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔