وزیر اعظم عمران خان کا دورہ جی ایچ کیو

راولپنڈی ( اے ٹی ایم آن لائن ) آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی ، وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت برائے داخلہ امور کے ہمرہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کا جی ایچ کیو آمد پر استقبال کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم کو دفاعی ، اندرونی سلامتی اور پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی گئی ۔