اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم حکم جاری

لاہور ( اے ٹی ایم آن لائن ) سپریم کورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے متعلق عبوری حکم جاری کر دیا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ  لاہوریے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں اتنی تاخیر برداشت نہیں کر سکتے ۔ ٹھیکداروں کے مطابق انھیں ابھی تک ادائیگیاں نہیں کی گئیں ۔  سیکرٹری خزانہ کے مطابق تما ٹھیکیداروں کو پیشگی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں ۔ منصوبے کا پی سی ون تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جو ایک طویل کام ہے ۔ منصوبے کی وجہ سے شہری تین سال سے زائد عرصے سے تکلیف برداشت کررہے ہیں ۔

سپریم کورٹ نے آج وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری ایکنک اور ایم ڈی نیسپاک کو اسلام آباد طلب کررکھا ہے جبکہ عدالت عظمیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب، فنانس سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجنیئر ایل ڈی اے اور ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بھی طلب کررکھا ہے