افغان فوج کا دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن، 28 ہلاک

کابل(اے ٹی ایم آئن لائن)افغانستان میں فوج نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے جس میں 28دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان حکام کے مطابق صوبہ غزنی میں شروع کئے گئے اس آپریشن میں فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔جس میں دو درجن سے زائد دہشت گردوں کو جہنم وصل کیاگیا۔دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاحمت بھی کی گئی۔فریاب اور دیگر شہروں میں طالبان نے فوجیوں پر حملے کئے جس میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔