قصور میں 15 سالہ داؤد فیاض کے ساتھ زیادتی ، ہاتھ نہ ملانے پر شہ رگ کاٹ دی گئی

قصور ( اے ٹی ایم آن لائن ) تھانہ بی ڈویژن قصور کے علاقہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ۔ داؤد عرف کاشی کی نعیم عرف کالی نے چمڑہ چھیلنے والی رنبی کے وار سے شہ رگ کاٹ دی ۔ داؤد اور نعیم دونوں ایک چمڑہ فیکٹری میں کام کرتے ہیں جہاں گزشتہ روز نعیم نے داؤد سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی ، داؤد نے ہاتھ نہ ملایا جس پر نعیم آپے سے باہر ہوگیا اور پاس پڑی ہوئی رنبی سے زور دار وار کیا داؤد کی گردن پر جس سے داؤد کی گردن پر گہرا کٹ لگا اور وہ زمین پر گر گیا جسکے بعد اسے طبی امداد کے لیے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ تاہم پولیس ابھی تک کسی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر ہے ۔


گزشتہ روز داؤد اپنی ہمشیرہ کو لینے اپنی آنٹی کے گاؤں بونگا گیا ۔ نعیم کو پتا چلا تو وہ داؤد کے پیچھے چلا گیا ۔ گاؤں جاکر خود پیچھے رہا اور ایک بچے کو داؤد کی آنٹی کے گھر بھیجا اور داؤد کو باہر بلانے کے لیے اصرار کیا جس پر داؤد کی آنٹی نے انکار کیا اور فیاض کو فون کرکے کہا کہ کوئی لڑکا داؤد کے پیچھے آیا ہے لہذا آپ خود آئیں بچوں کو لینے کے لیے ۔ واپسی پر نعیم نے اپنے دوست سے کہہ کر داؤد سے موٹر سائیکل چھینی جبکہ خود سامنے نہیں آیا ۔ شام کو داؤد کو فیکٹری میں بلایا گیااور اکی موٹر سائیکل نعیم نے واپس کی اور اس سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی جس پر داؤد آگے بڑھ گیا اور ہاتھ نہ ملایا جسکی وجہ سے یہ سارا معاملہ پیش آیا ۔