وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

 لاہور (اے ٹی ایم آن لائن) وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ ملاقات میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا صحت کی معیاری سہولتوں پر پورا حق ہے۔ نئے پاکستان میں صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحات کریں گے۔ شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات لائی جائیں گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں ہسپتالوں کی حالت زار کو بدلیں گے۔ صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہو گا۔ مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔ نئے پاکستان میں ایسا نظام لائیں گے جہاں مریضوں کو جدید اور معیاری علاج میسر ہو۔ تبدیلی کے عمل کا آغاز ہوچکا ہے ، بہت جلد شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی۔