آلودہ پانی ، ناقص خوراک سے بیماریاں بانٹنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاون

لاہور(اے ٹی ایم آن لائن) لاہور میں آلودہ پانی ، ناقص خوراک سے بیماریاں بانٹنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاون،سید پور گرڈ سٹیشن کے قریب پیور فیناڈرنکنگ واٹر فلٹریشن پلانٹ کوآلودہ پانی فروخت کرنے پرسیل کر دیا گیا ۔  آر او پلانٹ کی عدم موجودگی، زنگ آلود مشینری ،بوتلوں پر پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے پر کاروائی کی گئی۔ 1100پانی کی بوتلیں، زنگ آلود مشینری،فنگس لگی خالی بوتلیں اورکیمیکل ڈرمز ضبط کرلیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں جعلی واٹر فلٹریشن پلانٹس کے خلاف آپریشن لانچ کیاگیا ہے ۔ جلوپارک میں کینٹین نمبر3کو ناقص اشیاء فروخت کرنے پرسربمہر کر دیا گیا ۔ گندے فریز اور زائدالمعیاد بوتلوں کی موجودگی پر کینٹین کو سیل کیا گیا ۔ شیرشاہ روڈ پر معروف باربی کیوپوائنٹ کو کیچن ایریا میں واش روم کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا ۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں گندے برتن،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،لائسنس اور ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجود پائے گئے ۔ ایم ایم عالم روڈ پر معروف پیزاپوائنٹ کو زائدلمعیاد اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر سر بمہر کر دیا ۔ پیزاکی تیاری میں استعمال شدہ تیل،زائدلمعیادبریڈ،،گلی سڑی سبزیوں اورغیر معیاری مصالحہ جات کا استعمال کیاجا رہا تھا ۔ معروف پیزا چین کے کیچن میں چوہوں کی موجودگی،لال بیگ اورمکھیوں کی بھرمار پائی گئی ۔ وارننگ نوٹس پر عمل نہ کرنے پرچوک عاشق آباد میں شہباز سویٹس اینڈ بیکرز کو بھی سیل کر دیا گیا ۔ سویٹس اینڈ بیکری پراڈکٹس کی تیاری میں مصنوعی فلیورز، کاسمیٹکس کلرز،ناقص آئل کا استعمال کیا جا رہا تھا ۔ ملاوٹ ذدہ ، ناقص اور غیر معیاری خوراک کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی سے کام کیا جائے گا