ضمنی انتخاب میں خواجہ سعد رفیق کا ایک بار پھر قسمت آزمانے کا فیصلہ

لاہور (اے ٹی ایم آن لائن) خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے131 میں ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔ انہوں نے اپنے کاغذت نامزدگی اپنے نمائندے کے ذریعے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ۔ یاد رہے عام انتخابات2018میں خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کے اس حلقے سے عمران خان کے مقابلے معمولی فرق سے شکست کھا گئے تھے خواجہ سعید رفیق اور عمران کے ووٹوں میں600ووٹوں کا فرق تھا۔