ملعون گیرٹ وائلڈرز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالا شخص گرفتار

ایمسٹریڈم (اے ٹی ایم آن لائن) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کا اعلان کرنے والے ملعون گیرٹ وائلڈرز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔یہ منصوبہ بندی مبینہ طور پر گیرٹ وائلڈرز کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کے اعلان کے جواب میں کی گئی تھی۔اس مشتبہ شخص کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے اور انھیں ہیگ میں سینٹرل ٹرین ا سٹیشن سے حراست میں لیا گیا جو کہ پارلیمان کی عمارت سے صرف پانچ منٹ کی پیدل مسافت پر ہے۔ہیگ میں پولیس اہلکاروں کو فیس بک پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو سے اس بارے میں معلوم ہوا جس میں ایک 26 سالہ نوجوان گیرٹ وائلڈرز کے ساتھ ساتھ ڈچ پارلیمان کی اس عمارت پر حملہ کرنے کا کہہ رہا تھا جہاں خاکوں کا یہ مقابلہ ہونا ہے۔ڈچ وزیر اعظم مارک رتتے نے آزادی اظہار رائے کے قانون کا دفاع تو کیا لیکن خاکوں کے اس مقابلے کو ’بے ادب‘ اور ’اشتعال انگیز‘ قرار دیا ہے۔