وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کل سب سے پہلا دورہ کس شہر کا کریں گے ؟

 اسلام آباد (اے ٹی ایم آن لائن) عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد کل لاہور کا دورہ کریں گے اور اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں قیام کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور پہنچنے پر وزیراعظم کا نامزد گورنر چوہدری سرور ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت کابینہ کے دیگر اراکین استقبال کریں گے۔ عمران خان لاہور میں اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں قیام کریں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ عمران خان کا لاہور میں قیام کا مقصد ضمنی الیکشن پر حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانا بھی مقصد ہے،عمران خان لاہور کے حلقے131کے ضمنی الیکشن کو خود مانیٹر کرنا چاہتے ہیں۔