ڈی پی او پاکپتن کےتبادلے پراعلیٰ عدلیہ کا ازخودنوٹس

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خاورمانیکا کے معاملے پرازخود نوٹس لیتے ہوئے کیس کل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکرلیا۔ عدالت نے آئی جی پنجاب سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی ، آرپی اوساہیوال اورسابق ڈی پی او رضوان گوندل کونوٹس جاری کرتے ہوئے کل عدالت طلب کرلیا۔ اعلٰی عدلیہ کی جانب سے اس واقعے کی انکوائی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے جس کی روشنی میں کیس کا بغورجائزہ لیا جائے گا۔ عدالت نے تمام پولیس افسران کوذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔