اپوزیشن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی،صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی

اسلام آباد (اے ٹی ایم آن لائن) الیکشن کمیشن کی جانب سے تین صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔ اعتزازاحسن، مولانا فضل الرحمان اورعارف علوی کے مابین صدارتی نشست جیتنے کیلئے معرکہ چارستمبر کو سجے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدر پاکستان کی نشست کیلئے ملک بھر سے بارہ میں سے چارامیدواروں کاغذات منظورکئے گئے ۔ جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے کورننگ امیدوار امیرمقام الیکشن سے دستبردار ہوگئے جس کے بعد اب صرف تین امیدوارمیدان میں ہیں۔