عمران خان کی فتح پر دل گرفتہ مولانا فضل الرحمان نے سارا ملبہ پیپلزپارٹی پرڈال دیا

 کوئٹہ (اے ٹی ایم آن لائن) کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ اگر وزیراعظم کے انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی اپنا ووٹ استعمال کرتی تو حزب اختلاف کی کامیابی یقینی تھی ،ان کا عین موقع پر ووٹ نہ دینا عمران خان کی جیت کا سبب بنااوراب پھر وہی صورت اختیار کی جارہی ہے ۔