شیخ رشید نے ملکی قرضہ اتارنے کا فارمولا بتادیا

کراچی (اے ٹی ایم آن لائن) وزیرریلوے شیخ رشید ہمیشہ دور کی کوڑی لاتے ہیں۔ اس کی مثال ان کی کراچی سٹی ریلوے سٹیشن میں صحافیوں سے وہ گفتگوتھی جس میں انہوں نے وزیراعظم سے جہاں ریلوے کی قبضہ شدہ اراضی واگزارکرانے کا مطالبہ کیا وہیں یہ دعوی بھی کیا کہ اگراس اراضی کو فروخت کردیا جائے توملک کا تمام قرضہ اترسکتا ہے۔ لہذا عمران خان اسے بیچنے کا فیصلہ کریں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی غریب کو گھر اور زمین سے دربدر نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے بیس کروڑ عوام کی سواری ہے اگر قوم انہیں مہلت دے تو وہ چارسے پانچ ماہ میں ریلوے کا سسٹم مزید بہتر بنائیں گے۔