ٹرین میں سفرکرنیوالےمعمرافراد اورمعذوروں کیلئے بڑااعلان

کراچی (اے ٹی ایم آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعلان کیاہے کہ پچھہتر برس سے زائدعمر کےافراد اب ریلوے میں مفت سفر کرسکیں گے۔ کراچی میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے ریلوے کرایوں میں پچیس فیصد کمی جبکہ پینسٹھ سال کے مسافر کوپچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ریلوے سرمایا کاروں کے لیے حاضر ہے ۔انہوں نے افسران کو فریٹ میں سو فیصد اضافے کا حدف دے دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ گرین لائن کی طرح ایک اور اچھی سپر ٹرین کراچی اسلام آباد کے لیے چلانے کے خواہشمندہیں۔ جلد ہی وہ موبائل سافٹ ویئر لارہے ہیں جس کی مدد سے مسافر موبائل فون پراپنی ٹرین کی پوزيشن دیکھ سکیں گے۔ ریلوے میں کرپشن کا ذکرکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب آدھے افسر نیب کی زد میں آئیں گے تو ریل کیسے چلے گی۔