پی ٹی آئی میں علم بغاوت بلند کرنیوالےعامرلیاقت کووزرات ملنے کا امکان

 اسلام آباد( اے ٹی ایم ئن لائن) وفاقی کابینہ میں کراچی سے وزیرکون بنے گا اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے بھی ممبران قومی اسمبلی کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوڑ میں عامرلیاقت سرفہرست ہیں ان کے علاوہ علی زیدی اور فیصل واوڈا بھی وزارت کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے مزید دو وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہےجبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اعظم سواتی کو وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی بنائے جانے پرغورکیا جارہا ہے۔