نوازشریف کی رہائی میں کردار ! نا بابا ناں

 لندن (اے ٹی ایم آن لائن) نون لیگ کے چہیتے صدر مملکت ممنون حسین  بھی آڑے وقت میں اپنے قائدین  سےنظریں چرانے لگے ہیں۔ اس بات کا اندازہ ان کے اس بیان سے لگایا جاسکتا ہے جب وہ  برطانیہ کے دورے سے وطن واپس روانہ ہورہے تھے۔ ائرپورٹ پر جب ان سے نوازشریف کی رہائی سے متعلق بات کی گئی تو انہوں نے فوراً ہاتھ اٹھادیئے اورکہا کہ وہ سابق وزیراعظم کی رہائی میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب سیاسی جماعتوں کا کام ہے اس میں ان کا کوئی کردارنہیں ہے۔