ییلو کیب سکیم میں فراڈ کا ملزم 22سال بعدرہا

کراچی (اے ٹی ایم آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے ییلو کیب فراڈ کیس کی سماعت کے دوران بائیس سال سزاکاٹنے والے ملزم عبدالمجید سومرو کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔ ملزم کوسماعت کیلئے وہیل چیئرپر عدالت لایا گیا فیصلہ سنتے ہی ملزم آبدیدہ ہوگیا۔ عبدالمجید نے رہائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناکردہ گناہ کی سزا کاٹ کررہا ہوا ہے اصل مجرم سزاسے بچ نکلے اور اسے بائیس سال پابند سلاسل رہنا پڑا۔ ملزم کو بینکنگ کورٹ نے بائیس سال قید کا حکم سنایا تھا۔