کیا نئی حکومت پٹرولیم مصنوعات پرعوام کو بڑا ریلیف دے پائے گی؟ عوام خوشخبری کے منتظر

All the effects are created with gradient mesh, blending and transparent effects. Open the file only in transparency supported software.

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی عوام نے وزیراعظم عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔ جن میں سستی بجلی ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی اور صحت کی سہولیات شامل ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ اوگرا نےاس بارے میں اپنی تجاویزتیار کرلی ہیں جن میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس ختم کرنے جبکہ ڈیزل پر جی ایس ٹی کی شرح بائیس فیصد سے کم کرکے سترہ فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی تجاویز کی روشنی میں چند روز میں پٹرول دو روپے جبکہ ڈیزل پانچ روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے وزیرپٹرولیم ڈیزل کو عام آادمی کا فیول قراردے چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انکی حکومت ڈیزل کی قیمت کم کرکے پٹرول کے برابرلانا چاہتی ہے۔