الیکٹرک حکام کی غفلت،کراچی کے آٹھ سالہ بچے کے دونوں ہاتھ کرنٹ لگنے سے ضائع

کراچی (اے ٹی ایم آن لائن) دل دہلادینے والا یہ واقعہ کراچی کے علاقے احسن آباد میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمرکو اس کی ماں نے کسی کام سے باہر بھیجا تھا کہ اس دوران بجلی کے تاراس کے دونوں ہاتھوں پرآگرے جس سے اس کے دونوں ہاتھ بری طرح جھلس گئے۔ لوگوں نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا لیکن تب تک اس کے دونوں ہاتھ ضائع ہوچکے تھے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے الیکٹرک حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ متاثرہ بچے کی والدہ نے   الیکٹرک حکام کیخلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔ ماں کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت جس کرب سے گزررہی ہے اس کا اندازہ تو کوئی ماں ہی لگا سکتی ہے،