گستاخانہ خاکوں پربھرپوراحتجاج کرکے دنیا کوسمجھائیں گے، عمران خان کا ویڈیو پیغام جاری

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ تمام مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ ہمارے پیغمبر ﷺ کی شان میں اگر کوئی گستاخی کرے توصرف ایک مسلمان کو ہی نہیں بلکہ ہرمسلمان کودکھ ہوتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دراصل مغرب والوں کو ہمارے جذبات کا احساس نہیں، اس مسئلے پر انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے۔ کسی سفیرکوبلا کر احتجاج کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ امت مسلمہ کو متحد ہوکر مغرب کو سمجھانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس مسئلے کو اوآئی سی کے پلیٹ فورم سے اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔انہوں نے اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیرخارجہ مختلف ممالک سے رابطے کررہے ہیں اوراقوام متحدہ میں بھی میٹنگز کرینگے۔ عمران خان نےا س امید کا اظہارکیا کہ انشاءاللہ ہم اپنی کوششوں میں ضرور کامیاب ہونگے۔