پی ٹی آئی کی قیادت کیخلاف بیان بازی، عامر لیاقت اور آفتاب جہانگیر سے وضاحت طلب

کراچی (اے ٹی ایم آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر اپنے دوارکان اسمبلی عامرلیاقت اورآفتاب جہانگیرکو خط لکھ کر وضاحت طلب کی ہے۔ تحریک انصاف کراچی کے سیکرٹری جنرل نے دونوں ارکان کو لکھے گئے خط میں ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔