نئی حکومت میں پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ؟

اسلام آباد (اے ٹی ایم آن لائن)  پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری ارسال کردی گئی، حتمی فیصلہ آج وزارت خزانہ کریگی ۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر تک کمی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ حتمی فیصلہ آج وزارت خزانہ کرے گی جبکہ نئی قیمتوں پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔