جنرل اسپتال ایک بارپھر میدان جنگ بن گیا

لاہور (اے ٹی ایم آن لائن) نئے پاکستان میں پرانے پاکستان والی حماقتیں جاری . جنرل  ہسپتال کے سیکورٹی گارڈ کا مریضوں کے لواحقین پر تشدد ، گھونسوں اور مکوں سے علاج کرنے لگے ۔ سکیورٹی اہلکاروں کا آئے روز مریضوں اور ان کے لواحقین پر تشدد کرنا معمول بن گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے ۔  لوگوں کا وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔