نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزاؤں کے خلاف فیصلہ آگیا

لاہور (اے ٹی ایم آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں  نواز شریف، مریم نواز اور  کیپٹن صفدر کی سزاؤں  کے خلاف درخواستوں پر جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت  کی ۔ جسٹس شاھد وحید کہ سربراہی میں تین رکنی بنج نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تمام درخوستوں کو مسترد  کرکے خارج کر دیا۔ درخواستگزار نے موقف اپنایا تھا کہ  نیب کا قانون آٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے ۔ ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم ہو چکا ہے. نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت سزا دی گئی. نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دی جانے والی سزا غیر قانونی ہے. عدالت نواز شریف اور دیگر کو نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے ۔